قبل از وقت الیکشن کی باز گشت،شہباز شریف متحرک ۔۔اہم ملاقات بھی کر لی

" >

صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف حکومت کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں، اور اس حوالے سے اپوزیشن کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں، تاہم اب وہ حکومتی اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کے لئے کوشاں ہیں

نجی نیوز چینل ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے خبر دی ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار آج شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات میں الیکشن ریفارمز، مہنگائی کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور دونوں رہنما حکومت مخالف لانگ مارچ پر بھی بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اپوزیشن رابطوں کے پیش نظر ہو رہی ہے، اور شہباز شریف کی جانب سے ایم کیو ایم کو حکومت سے دور ہونے کی درخواست کی جائے گی۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں