پاکستان زر مبادلہ کے ذخائر میں یکدم بڑی کمی!اسٹیٹ بینک سے تشویشناک خبر آگئی

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق جولائی سے نومبرتک تجارتی خسارہ بیس ارب انسٹھ کروڑ ڈالرزتک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے تجارتی خسارہ 111.74 فیصد بڑھا ہے اور جولائی سے نومبر تک برآمدات بارہ ارب چونتیس کروڑ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہےکہ اسی دوران درآمدات کا حجم بتیس ارب تیرانوے کروڑ ڈالرز رہا جب کہ پانچ ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے برآمدات میں 26.68 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبرگزشتہ برس کے مقابلے میں درآمدات 69.17 فیصد بڑھیں۔

نومبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ ڈالرز رہیں اور نومبر2021 میں 7 ارب 84 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں جب کہ نومبر2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ ڈالرز رہا۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں