منی بجٹ آنے کو تیار! ہزار سی سی گاڑیاں بھی نشانے پر،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے منی بجٹ لانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہے۔جو کسی بھی پیش کیا جاسکت اہے۔منی بجٹ میں تین سو ساٹھ ارب سے زائد ٹیکس لگنے اور مختلف اشییاء پر ٹیکس چھوٹ ختم کیئے جانے کا امکان ہے۔اور اب خبر یہ ہے متوسط طبقے کی پہنچ سے پہلے ہی دور ہوتی گاڑی اب ان کے لیے خریدنا تقریباَ ناممکن ہو جائی گی کیونکہ منی بجٹ میں چھوٹی گاڑی پر ٹیکس چھؤٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ منی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ورعایت اورمراعات ختم کی جارہی ہیں، منی بجٹ میں گاڑیاں مزید مہنگی کرنے کی تجویز آئی ہے ، چھوٹی گاڑیوں پرسیلزٹیکس کی چھوٹ ختم ہوسکتی ہے،

منی بجٹ میں ہزار سی سی تک گاڑیوں پرٹیکس کی رعایت ختم ہونے سے گاڑیاں مزید پانچ فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے ، چھوٹی گاڑیوں پرسیلزٹیکس بارہ سے بڑھا کر سترہ فیصد کرنے کی تجویزہے۔ جبکہ امپورٹڈ دو ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے ۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں