پاکستان زر مبادلہ کے ذخائر میں یکدم بڑی کمی۔اسٹیٹ بینک سے تشویشناک خبر آگئی

" >

کراچی(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذر مبادلہ کے ذخائر میں ستائیس کروڈ ڈالر کم ہو گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق چھبیس نومبر تک پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر ستائیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی کمی سے بائیس ارب انچاس کروڑ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک کے پاس موجود زرِ مبادلہ ذخائر میں چوبیس کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے اس کے ذخائر سولہ ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب نجی بینکوں کے ذخائر ساڑھے تین کروڑ ڈالر کی کمی سے چھ اعشاریہ اڑتالیس ارب ڈالر رہ گئے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں