الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال ہوا تو۔۔۔۔رانا ثناء اللہ نے حکومت کو بڑی دھمکی لگا دی

" >

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت ن لیگ کا تنظیمی اجلاس ہوا۔جس میں جھنگ سے علیشہ افتخار بلوچ، آصف معاویہ اور علی اکبر شاہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناءاللہ نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروائے گئے تو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے۔

انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا پوری معشیت آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھوا دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہر حربہ استعمال کریں گے،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کی آڈیو کو کاونٹر کرنے کے لیے اشتہارات والی آڈیو کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب کا کہنا تھا کہ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر ان ہاؤس تبدیلی میں دلچسپی لیں گے لیکن گورنر پنجاب کی باتوں سے لگتا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہے۔
انہوں نے این اے 133 میں سامنے آنے والی وڈیو سے بھی ن لیگ کی لاتعلقی کا اظہار کیا

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں