امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات بگڑ گئے! اقوام متحدہ میں تعینات سفیر کا انتہائی اہم بیان

" >

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کا کہنا ہےکہ ماضی میں امریکا سےتعلقات میں جو گہرائی تھی شایداب نہیں ہے مگر امریکا سے تعلقات اچھے رکھنے ہیں جب کہ چین نے ہمیں امریکا سے برے تعلقات رکھنے کےلیے نہیں کہا۔ہمیں درمیانی راستوں پر چلنا ہوگا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور جی سینوٹی سیون گروپ کے نو منتخب صدر منیر اکرم نے نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جی77گروپ میں شامل ممالک کی حمایت حاصل تھی، پاکستان نے ہرموقع پرلیڈر شپ دکھائی ہے جس کی وجہ سے یہ گروپ مؤثر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سمیت کئی بحران ہمارے سامنے ہیں، ہمیں ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہے، شفاف اور غیر جانب دار ہوکرکام کریں گے، جی 77 گروپ کی یکجہتی بہت اہم ہے، اس لیے ہماری کوشش ہوگی کہ گروپ کےتمام ممالک کوساتھ لے کر چلیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ جیوپولیٹیکل حالات سب سمجھتے ہیں، چین کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں اور امریکا کےساتھ ہمارے تعلقات برے نہیں ہیں، ماضی میں امریکا سےتعلقات میں جو گہرائی تھی شایداب نہیں ہے مگر امریکا سے تعلقات اچھے رکھنے ہیں، چین نے ہمیں امریکا سے برے تعلقات رکھنے کےلیے نہیں کہا، ہماری کوشش یہی ہے کہ امریکا کےساتھ تعلقات اچھے رہیں۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں