غربت سروے نے بڑے بڑے چہرے بے نقاب کر دیئے! کئی افراد کی دو ددو “ان ڈکلیئر”بیویاں نکل آئیں

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کا اجلاس ہوا۔جس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے انکشاف کیا کہغربت سروے کے لیے ڈیٹا تجزیہ کیا تو بہت سارے لوگوں کی ڈکلیئر نہ کی گئی دو بیویاں سامنے آئیں۔

سنیٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم سر پکڑ کر رہ گئے کہ کس کو ریلیف دیں پھر جس بیوی کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا ،اسے ہم نے بھی ظاہر نہیں کیا اور ریلیف اسی کو دیا جو ڈکلیئر کی گئی تھی۔

انیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام مسلسل سائبر حملوں کی زد میں رہتا ہے ، سائبر حملوں کو کاؤنٹر کرنے کے لیے چیک زیادہ رکھے گئے ہیں

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ احساس کیش پروگرام کے پہلے مرحلے میں مستحقین میں 179 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے ،دوسرے مرحلے کیلئے اڑتالیس ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احساس راشن منصوبہ صرف چھ ماہ کے لیے شروع کیا ہے ، سستے راشن کی فراہمی کے لیے رجسٹرڈ کریانہ اسٹورز کو ایک ہزار روپے پر اسی روپے اضافی ملیں گے جبکہ احساس راشن پروگرام میں بیرون ممالک سفر کرنے والے،ایک ہزار موبائل کارڈ کے استعمال اور ایسے سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ اکتیس ہزار پانچ سو روپے سے کم ہے ،راشن لینے کا اہل ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں