این اے 133 کا ضمنی انتخاب!!! پریذائیڈنگ افسران پر رکڑی نظر رکھنے کے لیے کس ایپ کا استعمال ہوگا؟؟

" >

لاہور(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ریٹرننگ افسر باسط علی کے مطابق حلقے کے تمام دو سو چوون پریذائیڈنگ افسران پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور تمام افسران کے موبائل فون پر آرٹی ایس ایپ ڈاؤن لوڈ کر دی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ڈسکہ الیکشن جیسا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔وہ نجی نیوز سے چینل سے گفتگو کر رہے تھے

ان کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس ایپ سے پریذائیڈنگ افسر کی نقل و حرکت معلوم ہو سکے گی، کمیشن کو انتخابی نتائج بھی بروقت مل جائیں گے، پریذائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن پر نتائج مرتب کر کے فارم پینتالیس کی تصویر فوری طور پر کمیشن کو واٹس ایپ کرے گا۔

ریٹرننگ افسر باسط علی کا کہنا تھاکہ پریذائیڈنگ افسر انتخابی نتائج، بیلٹ پیپرز اور دیگر پولنگ سامان رینجرز کی نگرانی میں ریٹرننگ افسر تک پہنچائے گا

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں