حکومتی وزراء کی معافی نہ قبول کی جائے!! الیکشن کمیشن کو بڑا پیغام پہنچا دیا گیا

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وزراء کی معافی قبول نہ کریں۔کیونکہ آج ان کی معافی قبول کر لی گئی تو آئندہ یہ اور کوئی بھی لوگ الیکشن کمیشن سمیت تمام آئینی اداروں کے خلاف بات کرے گا

ان کا کہنا تھاکہ پہلے دھمکی پھرگالی اورپھر معافی وزرا کا وطیرہ رہاہے، تحریک انصاف اداروں کی توہین کو اعزاز سمجھتی ہے۔پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا تھاکہ آئین اورقانون پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں نازیبا بیانات اور الزامات کے کیس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے تحریری معافی مانگ لی۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں