منی بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر ہی لایا جا رہا ہے!فرخ حبیب نے اپنی ہی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ویزر مملکت برائے اطلاعات نشریات نے اعتراف کیا ہے کہ منی بجٹ آئی ایم ایف کیکچھ شرائط کو پورا کرنے کے لیے لایا جا رہا ہے

فرخ حبیب نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں میزبان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نی بجٹ پروزارت خزانہ کام کررہی ہے، بہت سی اشیاء پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی جارہی ہے جبکہ موبائل فون پر ٹیکس کی شرح بڑھانےکی تجویز ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کاحصہ ہے، ہم شرائط کے مطابق چلیں گے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پر عمل کیلئے منی بجٹ لایاجا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے جن سے قیمتیں نیچے آرہی ہیں، مہنگائی کو کنٹرل کرنے کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امید ہے عالمی سطح پرچیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئےگی، جس کے اثرات ہم براہ راست عوام کو منتقل کریں گے۔

انہوں نے تحریک انصاف حکومت کی کامیابیاں گنواتے ہوئے کہا کہ پہلےموبائل فون درآمد ہوتےتھے مگر اب پاکستان میں تیار کیے جارہے ہیں ، پاکستان کی برآمدات بڑھی ہیں اور درآمدات میں کمی آئی ہے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں