پی ایس ایل کا شیڈول اور کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

" >

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا شیڈول اور ٹیموں میں بدستور رہنے والے کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں

پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز آئندہ سال 27 جنوری سے ہو گا۔ ایونٹ کے15 میچز کراچی اور 19میچز لاہور میں ‏کھیلےجائیں گے۔ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کےدرمیان کھیلا جائےگا اور 28جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ‏ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔ پاکستان سپرلیگ7 ایونٹ کا فائنل27 فروری کو کھیلاجائےگا۔ کوالیفائر 23 فروری، پہلا اور دوسرا ایلیمنٹری 24 اور ‏‏25فروری کو ہو گا۔ پلیئرزکی ڈرافٹنگ 12دسمبرکو لاہور ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔

آصف علی، حارث رؤف اور محمدرضوان ‏پلاٹینیم کیٹگری کاحصہ بن گئے ہیں جب کہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹگری کاحصہ ہوں گے۔

دوسری طرف ٹیموں کی جانب سے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا گیا۔ کراچی کنگز نے بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور محمد وقاص کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے، ارشد اقبال، شرجیل خان، دانش عزیز بھی کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگز عامر یامین، محمد الیاس، قاسم اکرم، عباس آفریدی کو بھی برقرار رکھا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی 12 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جن میں سرفراز احمد، محمد حسنین، محمد نواز، عثمان خان شنواری، انور علی، زاہد محمود شامل ہیں۔محمد اعظم، نسیم شاہ، عبدالناصر، عثمان خان، عارش علی خان اور سیم ایوب بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں