پندرہ دنوں میں مہنگائی ختم ہو جائیگی!!! اسدعمر نے عوام کو پھر سےسہانے خواب دکھانے شروع کر دیے

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کہتے ہیں پندرہ دن میں مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے۔اور ہم اس کے لیے محنت کر رہے ہیں جس کا انعام اللہ تعالیٰ دے گا۔اسد عمر کا مزید بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت ختم کی خبر دیتے دیتے خود ختم ہو چکی ہے

اسد عمر نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم آئندہ سال مارچ تک ہوجائے گی جب کہ راشن کارڈ بھی دیے جارہے ہیں جن سے عوام کو سوروپے کی چیز پینسٹھ روپے میں ملے گی ، سومیں سے پینسٹھ عوام دیں گے اور پینتس روپے حکومت ادا کرے گی

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں