روایتی پٹرول کے بدلے یہ چیز متعارف کرائی جائے، حکومت کی امپورٹر کو اہم ہدایات

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کی زیر صدارت فضائی صورتحال کا جائزہ لینے کا اجلاس ہوا،جس میں پندہ نکاتی عملدرآمد کا منصوبہ پیش کیا گیا

اجلاس میں وزیر اعظم کو پاکستان میں فضائی آلودگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو ایکشن پلان رپورٹ سے متعلق بتایا گیا کہ الیکٹرک و ہیکلزپالیسی پر عملدرآمد کرانے کی سفارش کی گئی ہے، پاکستان میں یوروفائیو پٹرول درآمد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے جبکہ ملک میں عالمی معیار کا یورو 5 پٹرول متعارف کروانے کی سفارش، عالمی معیار کے پٹرول کی امپورٹ شروع ہونے تک مقامی آئل ریفائنریز کو یورو 5 کے معیار کا پٹرول تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ فصلوں کی باقیات تلف کرنے کیلئے جدید طریقہ اپنایا جائےگا، موٹرسائیکل رکشہ کو الیکٹرک انجن پر منتقل کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں مارچ سے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔ وزیراعظم نے بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے ایکشن پلان پر ایک ماہ میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں