گورنر چوہدری سرور اگلا الیکشن لڑیں گے مگر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں۔۔کس جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔۔۔سنسنی خیز دعویٰ سامنے آگیا

" >

لاہور(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری سرور اور تحریک انصاف کے درمیان سب اچھا نہیں ہے کی باز گشت تو کافی دیر سے ہے۔لیکن اب یہ دعوی سامنے آیا ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں انتخابی میدان مین اترنے کا فیصلہ کر چکے ہیں،ساتھ میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔

نجی نیوز چینل جی این این کے ساتھ گفتگو میں سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے ساری زندگی انگلینڈ میں سیاست کی ہے جہاں پر اپنی جماعت کے ساتھ اختلافات ہو جانا معمولی بات ہے، انگلینڈ کی سیاست میں اگر حکومتی پالسیز پر تنقید کرنا ہو تو کھل کر اس کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری سرور کے ن لیگ کے ساتھ بھی ایسے ہی اختلافات رہے جن کی وجہ سے ان کو ن لیگ سے علیحدہ ہونا پڑا۔

سینئر صحافی کے مطابق موجودہ حکومت سے بھی چودھری سرور کے اختلافات اسی نوعیت کے ہیں، موجودہ حکومت کے ساتھ جب بھی ان کا کوئی اختلاف ہوتا ہے تو وہ کھل کر اس کا ظہار کر دیتے ہیں۔
سینئیر صحافی نے دعویٰ کیا کہ یہ بات لکھ کر لے لیں کہ گورنر چوہدری سرور پارٹی چھوڈ دیں گے۔اور انہوں نے اس کی تیاری بھی شروع کر دی ہے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں