عدالتی فیصلوں پر تنقید۔۔۔۔چیف جسٹس نے بڑا بیان دیدیا

" >

لاہور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدلیہ کا کوئی رجحان نہیں ہوتا۔ان کا کہنا ہے کہ جج جس کیس کو سنیں گے اس کا حقائق کے مطابق فیصلہ کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور رہیں گی، آزادی سے فیصلے دیں گی۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کو ناراضگی اور جھگڑے کی وجہ نہیں بنانا چاہیئے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ فیصلوں کو عدلیہ کا رجحان قرار دینا مناسب نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جج صاحبان گرمی کے موسم میں گرمی والا اور سردی میں سردی والا فیصلہ نہیں دیتے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں