ٹرننگ پوائنٹ آگیا!!!!آصف علی زرداری خوشی سے نہال،بلاول بھٹو کا بھی کارکنوں کے نام اہم پیغام

" >

کراچی (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کارکنوں کو مبارکباد دی۔اور کہا کہ لاہور کا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی قیادت اورکارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے لاہورمیں نیا جنم لیا ہے جوپنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔انھوں نےپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو بھی مبارک باد دی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےاپنے ایک بیان میں این اے 133 کی انتخابی مہم میں متحرک عہدیداران کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات میں عام انتخابات کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نےعام انتخابات کے مقابلےمیں 50 فیصد سے کم ووٹ حاصل کیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے لاہور میں ایک نئی کروٹ لی ہے، اگلا دور اور پنجاب کا اگلا وزیراعلٰی پیپلزپارٹی سے ہوگا۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں