پی ایس ایل 7!!! چار سو سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی ہامی بھر لی، کرس گیل ڈیوڈ ملر، ایلیکس ہیلز، جیسن روئے سمیت کون کون شامل؟؟

" >

لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیون کا میلہ جنوری میں سجنے کو تیار ہے ۔جس میں دنیائے کرکٹ کے اہم اور بڑے ستارے جگمگانے کو تیار ہیں۔ جبکہ ساتویں ایڈیشن کیلئے دنیا بھر سے443 کرکٹرز مختلف کیٹیگریز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔کرس گیل، تبریز شمسی، ڈیوڈ ملر، ایلیکس ہیلز، جیسن روئے، جیمز فوکنر اور بین کٹنگ سمیت ٹاپ پلیئرز ستائیس جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں جلوہ گر ہونگے

ایونٹ کے چونتیس میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے ۔پلیئرز ڈرافٹ بارہ دسمبر کو منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستانی پلیئرز کے علاوہ تین سو تینتالیس غیر ملکی پلیئرز بھی مختلف ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔زرائع کے مطابق انیس کھلاڑیوں نے پلاٹینم کیٹیگری کیلئے رجسٹرڈ کرایا ہے۔

پلاٹینم میں شامل تبریز شمسی صرف ایک ہفتے کیلئے دستیاب ہیں جبکہ کرس گیل آغٖاز سے تیرہ فروری تک دستیاب ہوں گے۔

اس کے علاوہ جیسن روئے یکم فروری سے آخر تک جبکہ راشد خان اور ٹیمال ملز پی ایس ایل کے دوسرے روز سے ٹیموں کو جوائن کرسکیں گے۔

پلاٹینم کیٹیگری میں شامل دیگر پلیئرز ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، رائلی روسو، تھیسارا پریرا، کولن منرو، کولن انگرام، ڈیوڈ ولی، مرچنٹ ڈی لینج، اسورو اڈانا، جیمز وینس اور سندیپ لمیچانے پورے پی ایس ایل کیلئے ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔

اس کے علاوہ ڈائمنڈ کیٹیگری کے نمایاں پلیئرز میں ایلکس ہیلز، بین کٹنگ، ڈیوڈ ویزے ، ڈین لاورنس، جیمز فوکنر، لوئیس گریگوری، بین ڈنک، فیبین ایلن، حضرت اللہ زازائی، فل سالٹ، لیوک رائٹ ، ثاقب محمود، رحمان اللہ گرباز، سمت پٹیل، جونسن چارلس، محمود اللہ اور عفیف حسین شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ میں اٖفغانستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ، کینیڈا، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، نیپال، نمیبیا، نیدرلینڈز، اومان، پاپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، امریکا، ویسٹ انڈیز اورزمبابوے جیسے ریگولر کرکٹ ملکوں کے علاوہ فرانس، ہانگ کانگ، ایران، اٹلی، ملائشیا، مالدیپ ، قطر اور جمہوریہ استوائی گنی سے بھی پلیئرز نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں