بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر نہیں ہوگے ” وفاقی وزیر کا دو ٹوک اعلان”

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اعتراف کیا ہےکہ بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر نہیں ہو سکتے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں مختلف نشستوں پرامیدواروں کے مختلف پینل ہوتے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ایسے انتخابات کے لیے نہیں بنائی گئیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کرانےکا فیصلہ کیا ہے ،ای وی ایم پر انتخابات کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائےگا ۔ جبکہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ اس معاملے پر تین کمیٹیاں بنادی ہیں ، ان کی سفارشات کےمطابق فل کمیشن حکومت کو اپنی رائے دے گا۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں