مہنگائی نے میرا بھی “بیڑ ہ غرق “کر دیا!!! اہم وفاقی وزیر پھٹ پڑے

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی مہنگائی کا اعتراف کر لیا ہے۔کہتے ہیں مہنگائی نے ان کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے۔اچھی خاصی تنخواہ لینے کے باوجود بھی گزار مشکل ہوتا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اچھی خاصی دو اڑھائی لاکھ تنخواہ لینے کے باوجود ان کی حالت یہ ہے کہ مہنگائی نے ان کو بھی متاثر کیا ہے
میزبان نے کہا کہ مہنگائی کا اثر تو ان پر نہیں ہوتا تو فواد چودھری کہنے لگے کہ وہ ایک غریب آدمی ہیں۔میزبان نے دوبارہ سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی صحت دیکھ کر تو نہیں لگتا کہ آپ کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے،جواب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اچھا خاصا جم جاتے تھے، اب نہیں جا پاتے اس وجہ سے وزن بڑھ گیا، یہ بات سچ ہے کہ مہنگائی ہوئی ہے اور تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے اور انہیں مہنگائی کی چبھن زیادہ ہوئی ہو گی۔

وفاقی وزیر ساتھ یہ بھی دہرایا کہ مہنگائی سے پاکستان کا سارا طبقہ متاثر نہیں ہوا۔ اگر ایسا ہوتا تو تیل اور آئل کی کھپت میں اتنا زیادہ اضافہ نہ ہوتا۔ ڈیزل اور پیٹرول سب سے مہنگا ہونے کے باوجود اس کی کھپت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے،بجلی مہنگی ہے مگر اس کی کھپت بھی تیرہ فیصد بڑھ گئی ہے، مہنگائی سے کچھ طبقات متاثر ہوئے ہیں، زیادہ لوگوں کو اثر نہیں پڑا۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں