وزیر اعظم نے ملک میں کھیلوں کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا!!! سب سے بڑے پروگرام کا افتتاح

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کےسب سےبڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کیا، جس میں ایک لاکھ سے زائد نوجوان اسکلز حاصل کرسکیں گے۔

پروگرام کے تحت فٹبال ، باکسنگ ، بیٹمنٹن، جوڈو، اسکواش، والی بال اورٹینس کی اکیڈمیز بنائی جائیں گی ، جس میں ایک لاکھ سےزائدنوجوان اسکلزحاصل کرسکیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کاسب سےبڑااسپورٹس گالا ہورہا ہے، حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا کہ تمام صوبے، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کی طرح سندھ بھی اس پروگرام میں حصہ لے، سیاست کرکے صوبے کے نوجوانوں کو محروم نہ کرے۔

یاد رہے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی میں اس مہم کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کی تلاش،سپورٹس اکیڈمیوں کا قیام اورسپرلیگز کاانعقاد شامل ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں