“ماحولیاتی آلودگی” بلین ٹری کے بعد پی ٹی آئی نے ایک اور اہم منصوبہ شروع کرنے اعلان کر دیا

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے بعد “آبی آلودگی” کو بھی کم کرنے کی ٹھان لی ہے۔اس کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے سینئروزراء پر مشتمل کلائمٹ چینج کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں ،وزیر خارجہ ، وزیر آبی وسائل شرکت کریں گے۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم اور متعلقہ حکام کو بھی اجلاس میں بلالیا گیا۔ فواد چوہدری ،وزیرتوانائی حماد اظہر، وزیر اقتصادی امور عمر ایوب شرکت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر اعلیٰ کےپی بھی شرکت کریں گے۔

دریاوں کا پانی جنگلی حیات آبی حیات، انسانی صحت اور فصلوں کے لیے بھی خطرناک ہوگیا۔ پاکستان کا کوئی دریا بھی آلودگی سے پاک نہیں جبکہ دریائے سندھ کا پانی سب سے زیادہ آلودہ ہے۔ملک امین اسلم دریائے سندھ، چناب اور دریائے راوی میں آلودگی پر بریفنگ دیں گے۔

کمیٹی فصلوں کے لیے آلودگی سے پاک پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر پالیسی بنائے گی۔ وزیر اعظم دریاؤں کے پانی کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں