پی ڈی ایم کا اجلاس!!! ایک بار پھر استعفوں کی باز گشت،سفارشات بھی تیار کر لیں

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں سینیٹر میر کبیر، حافظ حمداللہ، کاشف رندھاوا اور ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ اور مہنگائی مارچ سمیت پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
نجی چینل کے ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر بھی غور کیا گیا اور اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات تیار کر لیں

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ لانگ مارچ اور استعفوں کے وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کرے گا۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں