ثاقب نثار کے خلاف دیئے گئے بیان حلفی سے پیچھے ہٹنا ہے یا نہیں؟ رانا شمیم کے بیٹے کا بڑا اعلان سامنے آگیا

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سپریم کورٹ رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا نے کہا کہ میرے والد اس حلف نامے پر قائم ہیں جس پر انہوں نے لندن میں دستخط کیے تھےاور سابق قانون دان ثاقب نثار پر عدالتی ہیرا پھیری کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس نے ایک اور جج کو ہدایت کی کہ وہ دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات تک نواز شریف اور مریم نواز شریف کی ضمانتیں نہ دیں۔

لندن میں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میڈیا کے ایک حصے نے جھوٹی خبر دی کہ والد اپنے ہی حلف نامے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ میرے والد اب تہتر سال کے ہیں اور انہیں سماعت کے مسائل ہیں۔

انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ان کا حلف نامہ نہیں ہے۔ کمرہ عدالت سے غلط رپورٹنگ کی گئی، میرے والد نے کہا تھا کہ انہوں نے دی نیوز اسٹوری میں جو کچھ شائع ہوا ہے وہ نہیں پڑھا۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں