وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کے لیے تین جگہوں پر کام ہو رہا ہے…!!! ایسا دعویٰ کے تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچ جائے

" >

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے کے لیے شہباز شریف ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں۔تین سطوں پر کام ہو رہا ہے۔شہباز شریف سٹیبلشمنٹ کے لوگوں سے بھی ملاقات کر ر رہے ہیں اور اپوزیشن پارٹیوں سے بھی ان کے تعلقات بہتر ہیں

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید نے نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد کی تیاری تو ہے۔تحریک عدم اعتماد کی تیاری ایک جگہ پر نہیں بلکہ تین جگہ پر ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف بھی عدم استحکام آ سکتا ہے۔سینٹ کے چئیرمین اور وزیراعظم کے خلاف بھی آ سکتی ہے۔شہباز شریف رابطے کر رہے ہیں، تحریک کامیاب ہو گئی تو وزیراعظم انہی کو بننا ہے۔آصف زرداری سے بھی شہباز شریف کے بہت اچھے راوبط ہیں۔اسٹیبلشمنٹ کے کچھ لوگوں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری سے متعدد بار رابطہ ہوا اور بڑی تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف ایم کیو ایم کے لوگوں سے بھی ملے ہیں۔عمران خان کے بعض لوگوں سے بھی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔خان صاحب کو پتہ ہے کہ کس کی کس سے ملاقات ہوئی ہے۔کچھ لوگوں کے لہجے بدلے ہوئے ہیں۔اگر اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہے گی تو تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی۔اگر وہ مدد کریں تو کامیاب ہو سکتی ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں