پہلا الیکشن دیکھا جس میں ہارنے جیتنے اور حصہ نہ لینے والے سب خوش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا این اے 133 الیکشن کے رزلٹ پر دلچسپ گفتگو

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے این اے 133 الیکشن کے حوالے سے دلچسپ گفتگوکی۔جس میں ان کا کہنا تھا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دیکھا ہے کہ ہارنے، جیتنے اور حصہ نہ لینے والی تمام پارٹیاں خوش ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کل کے الیکشن سے سبق سیکھنا چاہیئے، جہاں انسانی ہمدردی ہو وہاں دس فیصد ووٹ ویسے ہی پڑ جاتے ہیں، شائستہ بی بی دس فیصد ووٹوں سے ممبر بنی ہیں، اگلے الیکشن سے ووٹوں کی تعداد 13 کروڑ ہو جائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے ضمنی الیکشن کے بعد جیتنے والی پارٹی بھی خوش ہے، ہارنے والی اور حصہ نہ لینے والی پارٹی بھی خوش ہے، ایسا الیکشن زندگی میں نہیں دیکھا، کل کے الیکشن نے ثابت کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں صرف میڈیا ہاوسز کے سہارے زندہ ہیں، پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ بریانیاں اور حلوے خالی پڑے رہے لوگوں نے کسی چیز میں انٹرسٹ نہیں لیا۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں