قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس!اپوزیشن کا بائیکاٹ۔وجہ کیا بنی؟

" >

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس میں اسلام آباد میں ہوا ۔دعوت کے باوجود اپوزیشن نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور شرکت نہ کی

اس اجلاس میں مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف قومی سیکیورٹی پالیسی پر پریزنٹیشن دیں گے۔ نجی نیوز چینل اور اخبار کے مطابق ان کو کابینہ کے ایک سینیئر رکن نے بتایا تھا کہ حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں ساتھ کچھ غیر رسمی رابطے کیے تھے اور ان اسے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی، ان کے مطابق اپوزیشن نے اپنی شرکت وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے مشروط کی ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس کے لیے قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور متعلقہ وزارتوں کے حکام سمیت پچاس سے زائد افراد کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی، اس اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا قومی سلامتی پالیسی پر پریزنٹیشن ہے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں