ثانیہ مرزا قومی ٹیم کے کپتان سے شدید ناراض۔وجہ بھی پتہ چل گئی

" >

لاہور(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ثانیہ مرزا ،شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ورچوئل انٹرویو کی وڈیو وائر ل ہے۔جس میں شعیب ملک نے بابر اعظم سے ان کی فیورٹ بھابی سے متعلق پوچھا۔اور ساتھ میں یہ تنبیہ بھی کی کہ تمام بھابیاں انٹرویوں دیکھ رہیں ہیں۔
شعیب کے سوال پر بابر نے صرف ایک نام بتانے کا سن کر حیرانی کا اظہار کیا لیکن بعد ازاں کپتان نے سرفراز احمد کی اہلیہ کو اپنی پسندیدہ بھابھی قرار دیا

بابراعظم کا جواب سننے کے بعد شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کچھ خفا خفا نظر آئیں اور انہوں نے پاکستانی کپتان سے گلے شکوے بھی کیے۔

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے سوال کے جواب میں پہلے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا اور پھر ساتھ ہی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ’ بابر کے کھانے ہمارے ساتھ، چائے ہمارے ساتھ، خاطر کریں ہم ان کی، ہمارے گھر میں بابر سوتے، اٹھتے ہیں لیکن ہم ان کے فیورٹ نہیں ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں