کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے نشریاتی حقوق فروخت کر دیے!کتنے میں معاہدہ ہوا؟ جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں

" >

ممبئی(ویب ڈیسک)کترینہ کیف اور وکی کوشل کیشادی کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں۔جب کہ نو دسمبر کو شادی کی اہم تقریب منعقد کی جائیگی۔ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے شادی کی تیاریوں کو خفیہ رکھنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق او ٹی ٹی پلیٹ ایمازون پرائم کو اسی کرور بھارتی روپے میں فروخت کیے ہیں

رپورٹس کے مطابق یہی وجہ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری برتی ہوئی ہے
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں 9 دسمبر کو ہوگی۔ دونوں کی شادی میں کرن جوہر، فرحان اختر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھور اور روہت شیٹھی سمیت شوبز کی متعدد شخصیات شرکت کریں گی۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں