پوری دُنیا پاکستانی کرکٹ کو مان گئی! قومی ٹیم نے کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیے

" >

ڈھاکہ(ویب ڈیسک) پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں دلچسپ مقابلے بعد شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کے ساتھ ساتھ کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے۔

پاکستان نے میچ کے آخری دن دلچسپ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر کے متعدد ریکارڈ بھی قائم کر دیے۔

1. پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ کے پانچویں دن 13 وکٹیں لے کر میچ میں فتح حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل کوئی بھی ٹیم یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکی۔

2. پاکستان نے پہلی اننگز میں صرف 300 رنز بنانے کے باوجود بنگلہ دیش کو فالو آن کرایا جو ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل فالو آن کراتے ہوئے پاکستان کا کم ترین اسکور 310 رنز تھا جو اس نے 2018 میں آئرلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔

3. ساجد خان نے میچ میں 42 رنز کے عوض 8 وکٹیں لیں جو 19سال میں کسی آف اسپنر کا بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ ہے، اس سے قبل متیاہ مرلی دھرن نے 2002 میں زمبابوے کے خلاف 51 رنز دے کر 9 وکٹیں لی تھیں۔

4. ساجد خان پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے بہترین باؤلنگ کرنے والے آف اسپنر بن گئے ہیں جبکہ یہ پاکستان کی جانب سے چوتھی بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ ہے۔

5. پاکستان نے میچ میں 300 رنز بنانے کے باوجود فتح بھی اپنے نام کی اور یہ تیسرا کم ترین مجموعہ ہے جس میں پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں