کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شادی میں کتنے کروڈ خرچ ہوئے۔ہنی مون کدھر منایا جائے گا،دونوں کس مشہور اداکار کے پڑوسی بنے گے ؟؟سب پتہ چل گیا

" >

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کترینہ کی شادی کی ہندو رسومات کے ساتھ مکمل کی گئی۔

ان کی شادی کی مرکزی تقریب راجستھان کے مدھوپور میں سکس سینسز فورٹ میں ہوئی۔ شادی کی تمام تقریبات میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر والوں، رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کترینہ کیف نے اپنی شادی کے اس پرمسرت موقع گلابی بادامی لہنگا زیب تن کیا، جبکہ دلہا وکی کوشل نے پنجابی شیروانی پہن کر اپنی زندگی کے بہترین دن کو یادگار بنایا۔

نوبیاہتا بالی ووڈ جوڑے وکی کوشل اور کترینہ کیف نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد خود ہی اپنی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دونوں اسٹارز نے شادی کی تصاویر باضابطہ طور پر شیئر کیں۔
وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کترینہ کیف کے لیے لکھا کہ اپنی زندگی کے نئے سفر میں آپ کی محبت کا طلب گار ہوں۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ہر چیز کے لیے ہمارے دلوں میں صرف پیار اور انکساری ہے جو ہمیں اس موقع تک لے آئی۔

کترینہ کیف بھی پیچھے نہ رہیں اور انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر کے ساتھ انہوں نے بھی ایسا ہی پیغام ایک جیسی تصاویر کے ساتھ جاری کردیا۔

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف سے متعلق یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کے اخراجات کا 75 فیصد خرچہ خود ادا کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ وکی کوشل نے تو صرف 25 فیصد اخراجات ادا کیے لیکن کترینہ کیف نے 75 فیصد خرچہ اٹھایا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شادی کے منتظمین کو جاری ہونے والے چیکس میں زیادہ تر کترینہ کیف کی جانب سے جاری کردہ چیکس ہی ہیں۔

نوبیاہتا بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے دیور، اداکار سنی کوشل نے بھابی کو اپنے دل اور خاندان میں خوش آمدید کہا ہے۔
سنی کوشل نے اپنے بھائی بھابی کی ایک تصویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آج دل میں ایک اور کی جگہ بن گئی، خاندان میں خوش آمدید بھابی جی۔‘

بھارتی ویب سائٹس کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی جانب سے گزشتہ روز زیب تن کیے گئے لال لہنگے سے لے کر، ماتھا پٹی، نتھنی، چوکر تک سب بھارتی مشہور ڈیزائنر سابیا ساچی کا ڈئزائن کردہ تھا۔

سابیا ساچی کے مطابق کترینہ کیف کے لہنگے اور اُن کے دوپٹے پر سنہری تاروں سے کام کیا گیا تھا جس میں ویلویٹ اور مٹکا سِلک کپڑے کا استعمال ہوا تھا، اس لہنگے پر تلے کی مدد سے ہاتھوں سے کڑھائی کی گئی تھی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی پر دل کھول کر خرچ کیا، تاہم اس کے باوجود وہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سمیت دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو اخراجات میں پیچھے نہ چھوڑ سکے

دونوں اداکار ولیمہ کے فور اََ بعد ہنی مون کے لیے مالدیپ روانہ ہونگے،جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں
جبکہ ادکار ممبئی میں مشہور ادکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہمسائے بنیں گے

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں