مسلم لیگ ن کے بڑے رہنماؤں کو بڑے جرمانے،مگر کیوں؟

" >

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے گوجرانوالہ کے رہنماوں کے لیے بری خبر یہ کہ اینٹی کرپشن ان رہنماؤں پر بھاری جرمانے کر دیے ہیں

رہنماؤں میں خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر خان ، مدثر قیوم ناہرہ ، مظہر قیوم ناہرہ اور ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ شامل ہیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اینٹی کرپشن کی انکوائریوں کے بعد متعلقہ محکموں کی طرف سے بھاری جرمانوں کی وصولی کے لئے مراسلے جاری کر دئیے گئے ہیں، اور جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں جائیداد کی نیلامی اور گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق ایم این اے غلام دستگیر خان کو دو کروڑ اکیاون لاکھ تاوان کا نوٹس محکمہ ہائی وے نے جاری کردیا ہے، غلام دستگیر خان کو اینٹی کرپشن کی انکوائری کی بنیاد پر تاوان کا نوٹس جاری ہوا، اور تاوان کا نوٹس ڈسٹرکٹ رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد جاری ہوا۔

?>

اپنا تبصرہ بھیجیں