You are here
Home > انٹر نیشنل > ایران کے صدارتی انتخاب! کس کو صدر منتخخب کر لیا گیا؟ بالاخر خبر آگئی

ایران کے صدارتی انتخاب! کس کو صدر منتخخب کر لیا گیا؟ بالاخر خبر آگئی

مشہد(ویب ڈیسک) ابراہیم رئیسی بھاری اکثریت سے ایرانی صدر منتخب ہوگئے۔ابراہیم رئیسی کو 1 کروڑ 78 لاکھ ووٹوں کیساتھ فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کے حمایت یافتہ امیدوار ابراہیم رئیسی کامیاب قرار پائے۔صدارتی انتخاب میں چار امیدوار مدمقابل تھے، باقی تینوں امیدواروں نے اپنی شکست تسلیم کر کے ابراہیم رئیسی کو کامیابی کی مبارکباد دی۔

ایرانی صدارتی انتخابات میں 2 کروڑ 86 لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ محسن رضائی 33 لاکھ ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ عبد الناصرہمتی کے24 لاکھ، امیر حسین ہاشمی نے 10 لاکھ ووٹ حاصل کئے۔


Top