You are here
Home > انٹر نیشنل > جوبائیڈن گہرے صدمے سے دوچار!

جوبائیڈن گہرے صدمے سے دوچار!

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر کا عزیز ترین پالتو کتا چیمپ 13 برس کی عمر میں چل بسا جس سے وہ شدید غم میں مبتلا ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر چیمپ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے ۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ ڈاکٹر جِل بائیڈن نے بھی کتے کے مرنے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ ٹوئٹر کی زینت بنائی ۔جوبائیڈن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری فیملی نے ایک پیار کرنے والے چیمپئن کو خیرباد کہ دیا ہے، میں اسے بہت یاد کروں گا۔

بیان میں کہا گیا کہ چیمپ سے امریکی صدر کو جذباتی لگا تھا جس کی یوں اچانک موت نے انہیں شدید غم میں مبتلا کردیا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے چار سالہ دور میں وائٹ ہاوس میں کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رہا تاہم جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاس میں کتوں کی بھی واپسی ہو ئی تھی۔چیمپ نامی جرمن شیفرڈ صدر بائیڈن کے ساتھ 2008 سے ہے۔


Top