You are here
Home > پا کستا ن > کورونا کے باعث سکولوں میں چُھٹیاں!! سرکاری ملازمین ایک اور مشکل میں پھنس گئے

کورونا کے باعث سکولوں میں چُھٹیاں!! سرکاری ملازمین ایک اور مشکل میں پھنس گئے

لاہور (ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔ کورونا کے باعث سکولوں میں چھٹیاں، صوبہ پنجاب کے پانچ لاکھ اساتذہ کو کنوینس الاؤنس کی مد میں کروڑوں روہے کی ادائیگیاں بالکل نہیں کی جائیں گی، سردیوں میں سکول آنے کے باوجود الاؤنس نہ ملنے پر اساتذہ پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

5 لاکھ اساتذہ کیلئے بُری خبر یہ ہے کہ اس بار انہیں کنوینس الاؤنس نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سکول بلانے کے بعد بھی الاؤنس کی کٹوتی بلا جواز ہے۔ مزید ان کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو روز سکول آنے کے پابند ہیں،جبکہ چھٹیوں میں تعلیم کام بھی لیا جا رہا ہے۔ یکم اپریک سے ڈیوٹی دنے والی ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف کو بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔


Top