You are here
Home > پا کستا ن > ’’ مریم نواز کو ختم کر دیں گے۔۔۔‘‘ نواز شریف کو دھمکیاں ملنا شروع، (ن)لیگ نے کیا فیصلہ کر لیا؟ ایک اور پنڈوراباکس کھل گیا

’’ مریم نواز کو ختم کر دیں گے۔۔۔‘‘ نواز شریف کو دھمکیاں ملنا شروع، (ن)لیگ نے کیا فیصلہ کر لیا؟ ایک اور پنڈوراباکس کھل گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپ کی بیٹی بازنہ آئی تواسے ختم کردیں گے ، نیب بیانات کا چوکیداربنا بیٹھا ہے ، نوازشریف کی بیٹی ہوں آپ سے ڈرتی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے نوازشریف کوکہاعزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، نیب یا حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے۔.

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ پاناما کے وقت نوازشریف کوکہا گیا استعفیٰ سے دوتو پاناما ختم ہوجائے گا لیکن مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دباؤ میں آکراستعفیٰ دینے سے انکار کردیا لیکن جب سابق وزیر اعظم نوازشریف نے استعفیٰ نہیں دیاتو انہیں جھوٹے کیس میں نکالا گیا ، 73 سال میں ایک شخص بتادیں جس نے نوازشریف جتنی تکلیفیں برداشت کی ہوں؟۔


Top