You are here
Home > پا کستا ن > وزیر اعظم کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان! سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بھی رد عمل دے دیا

وزیر اعظم کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان! سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بھی رد عمل دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے ایک مرتبہ پھر سے ان کے بیان پر رد عمل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جمائما خان نے اپریل میں کیا گیا ٹویٹر پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے سعودی عرب کی ایک بزرگ خاتون کا قصہ بیان کیا، جمائما خان کا کہنا تھا کہ آج بھی یاد ہے کہ جب برسوں پہلے وہ سعودی عرب میں تھیں تو ایک بزرگ خاتون برقع اور نقاب کیے جانے کے باوجود ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں۔

جمائما خان نے لکھا کہ خاتون نے حقیقیت بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ برقع اور نقاب میں باہر کہیں جارہی تھیں تو ایک نوجوان نے ان کا پیچھا کیا ہراساں کیا، جس سے چھٹکارا پانے کا واحد حل یہ تھاکہ وہ اپنا نقاب ہٹائے۔ٹویٹر پیغام میں جمائما خان نے لکھا کہ ”مسئلہ کبھی بھی خواتین کے لباس کا نہیں رہا ۔”


Top