You are here
Home > پا کستا ن > گیس صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں ! قیمت میں 37 فیصد اضافے کی درخواست کر دی گئی

گیس صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں ! قیمت میں 37 فیصد اضافے کی درخواست کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوئی نادرن گیس کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی قیمت میں37 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے گیس قیمت میں37 فیصد اضافے کی درخواست پرعوامی سماعت کی۔

جبکہ صارفین نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سوئی ناردرن نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر قمیت نہ بڑھی تو کمپنی کو نقصان ہوگا۔ سماعت کے بعد اوگرا کے چئیرمین مسرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ کریں گے، گیس کمپنیاں سال میں دو مرتبہ قیمتوں میں ردوبدل اور نظرثانی کے لیے درخواست دے سکتی ہیں، غریب لوگوں کو سستی گیس دے رہے ہیں سردیوں میں سلیب تبدیل ہونے سے گیس کا بل بڑھ جاتا ہے۔

البتہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے امکان کے بعد صارفین نے موجود حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم پہلے سے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور اب مزید بوجھ ڈالنے کا سوچا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ ایل این جی کی در آمد تعطل کا شکار اور سوئی سدرن کمپنی صوبے میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں بری طرح متاثر ہے۔

گیس بحران کے باعث صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز، گھریلو صارفین کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے، گیس کا انتہائی کم پریشر لیکن گیس بل بھی زائد آرہے ہیں۔ گیس بحران کے باعث گھریلو صارفین سراپا احتجاج ہیں۔

گیس بحران کے باعث صوبے بھر میں ایک ہفتے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کے احلامات دیے گئے ہیں، سی این جی اسٹیشنز آج پیر کی رات 12 بجے سے منگل 29 جون کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔


Top