You are here
Home > پا کستا ن > وزیر اعظم عمران خان کاآئی ایس آئی ہیڈ کواٹر کا دورہ! اعلامیہ جاری کر دیا گیا

وزیر اعظم عمران خان کاآئی ایس آئی ہیڈ کواٹر کا دورہ! اعلامیہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کے دورے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

بدھ کو جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کا استقبال کیا۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں وزیراعظم نے نیشنل انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزراء شیخ رشید اور فواد چودھری شریک ہوئے۔

سروسز انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی جبکہ ایف آئی اے کے سربراہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں انٹیلیجنس تعاون کے معاملے پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے نیشنل انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے نیشنل انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔


Top