You are here
Home > شوبز > مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل! انوشکا شرما نے کیا فیصلہ کر لیا؟

مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل! انوشکا شرما نے کیا فیصلہ کر لیا؟

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ عرصے کے لئے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو مصروفیات کے باعث انوشکا شرما کاسال 2022 میں بھی سکرین پر واپس آنے کا ارادہ نہیں ۔ انہیں آخری مرتبہ سال 2018 میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم ’زیرو‘ میں دیکھا گیا تھا۔

رواں سال ادکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق انوشکا شرما بیٹی سے متعلق کافی سنجیدہ ہیں او ر آئندہ سال بھی بیٹی کی دیکھ بھال اور پرورش میں وقف کرنا چاہتی ہیں لہذا اداکارہ فی الحال کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ نہیں بننا چاہتیں کیونکہ وہ بیٹی سے متعلق رسک نہیں لینا چاہتیں۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین اور سائنسدانوں نے بھارت میں کورونا کی تیسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انوشکا شرما اس غیر یقینی صورت حال میں اپنا دھیان صرف اور صرف بیٹی پر رکھنا چاہتی ہیں۔


Top