You are here
Home > شوبز > ادا کا رہ زارا نور عباس نے پہلا شوہر کیو ں چھو ڑا؟چونکا دینے والے انکشافات

ادا کا رہ زارا نور عباس نے پہلا شوہر کیو ں چھو ڑا؟چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی ناکام ہونے کی وجہ بتا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زارا نور عباس کی پہلی شادی 2014 ء میں بیرون ملک رہائش پذیر ایک لڑکے سے ہوئی تھی جو کہ صرف 3 سال چل سکی تھی اور زارا نور عباس اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر وطن واپس اپنی فیملی کے پاس آ گئی تھیں۔

زارا نور عباس کا اپنی پہلی شادی اور اس کی ناکامی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اُنہیں اداکاری کا بہت شوق تھا اور انہوں نے اپنے والد سے بہت مشکلوں کے بعد ایک پروجیکٹ کی اجازت لی تھی، اُنہوں نے شادی سے قبل ایک پروجیکٹ میں اداکاری بھی کی تھی جس میں انہیں خوب پذیرائی بھی ملی تھی۔دوسرے پروجیکٹ کے لیے اپنے والد سے جب اجازت مانگی تو اُن کے والد نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ شادی کر لیں اور بعد میں چاہے جو مرضی کرتی رہیں۔

انہوں نے اداکاری کا شوق پورا کرنے کے لیے جھٹ سے شادی کر لی تھی، یہ اُن کی پسند کی شادی تھی، اُنہوں نے شادی سے قبل اپنے شوہر سے وعدہ لیا تھا کہ وہ انہیں اداکاری کی اجازت دیں گے، شادی کے بعد اُن کے پہلے شوہر کی جانب سے یہ وعدہ توڑ دیا گیا تھا۔زارا نور کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں اس دوران اس بات کا احسا س ہوا کہ انہوں نے جس شوق کے لیے شادی کی تھی وہ شوق تو پورا نہیں ہو رہا، اس پر انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لی اور اپنےوطن واپس آ گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچ رکھا تھا کہ اب وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کروں گی لہٰذا 2017ء میں اُن کی شادی سب کی رضا مندی سے اداکار اسد قریشی سے ہو گئی۔زارا نور عباس کا اسد قریشی سے متعلق کہنا ہے کہ ’اسد قریشی خود ایک اداکار تھے اس لیے وہ جانتے تھے جس شعبے سے وہ منسلک ہیں اُس شعبے میں مجھے کام کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں۔


Top