You are here
Home > کھیل > چھکا مارنا مہنگا پڑ گیا۔۔!! انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹر کے ساتھ کیا ہوگیا؟

چھکا مارنا مہنگا پڑ گیا۔۔!! انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹر کے ساتھ کیا ہوگیا؟

لندن (نیوز ڈیسک ) کرکٹ کے میدان میں چھکا لگتا ہے تو بیٹسمین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بیٹسمین چھکا مارنے کے بعد اپنا سر پکڑ لیتا ہے۔

انگلینڈ میں کلب کرکٹ کے دوران پاکستانی بلے باز کے شاندار چھکے سے ان کی اپنی گاڑی کا ہی شیشہ ٹوٹ گیا۔ ہیلی فیکس کرکٹ لیگ کراسلی شیلڈ کوارٹر فائنل میں کرکٹر آصف علی سینیٹ پیٹرس کے خلاف آئلنگورتھ سینٹ میری کرکٹ کلب کی نمائندگی کررہے تھے۔

آصف علی نے شاندار چھکا لگایا جس سے گیند باؤنڈری کے باہر گئی لیکن آصف علی کو اس شاندار چھکے کے نتیجے میں مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

کرکٹر کے چھکے کی وجہ سے بال باؤنڈری کے باہر کھڑی آصف علی کی اپنی گاڑی کے شیشے پر جالگی جس سے گاڑی کا پچھلا شیشہ چکنا چور ہوگیا۔ بال اپنی گاڑی کی طرف جاتی دیکھ کر آصف علی نے سرتھام لیا اور پچ پر بیٹھ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


Top